تازہ تریندنیاپاکستان

عمان سے ایل پی جی لے کر دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے قیمتوں میں کمی کا امکان

پورٹ قاسم پر ایل پی جی کی ترسیل، ایران کے راستے سپلائی بھی بحال ہونے کی توقع

عمان سے ایل پی جی لے کر دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے قیمتوں میں کمی کا امکان
عمان سے ایل پی جی لے کر دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے قیمتوں میں کمی کا امکان

کراچی (یو این اے) عمان سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر آنے والے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی سپلائی بہتر ہونے اور قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر پریانیس نامی جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن، جبکہ اینگرو ٹرمینل پر الیسا ون نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی اتاری۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل آئندہ روز سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس پیش رفت سے مارکیٹ میں گیس کی دستیابی بہتر ہونے کی توقع ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی رسد میں اضافے کے باعث قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ تاہم قیمتوں میں حقیقی کمی کا انحصار سپلائی کی بحالی، مارکیٹ میں دستیابی اور طلب و رسد کی صورت حال پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button