بلوچستانتازہ ترین

اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری میرٹ کے خلاف اور سوالیہ نشان ہے، ترجمان

پرانے مقدمات میں گرفتاریوں سے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، نیشنل پارٹی بلوچستان

اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری میرٹ کے خلاف اور سوالیہ نشان ہے، ترجمان
اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری میرٹ کے خلاف اور سوالیہ نشان ہے، ترجمان

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مقدمے میں گرفتاری، جس میں مدعی فریق عدالت میں حلفیہ بیان بھی جمع کرا چکا ہو، میرٹ کے خلاف اور کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔پارٹی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پرانے اور جھوٹے مقدمات میں گرفتاریاں محض خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہیں، تاہم ایسے ہتھکنڈوں سے سیاسی کارکنوں اور رہنماں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی کارکن اور رہنما انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن دبا ڈالنے اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے اقدامات ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے زور دیا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق سلوک کیا جائے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو سیاسی سرگرمیوں اور جمہوری جدوجہد کو متاثر کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button