بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان پولیس کی کارروائی,10 ہزار گرام چرس برآمد، 2 بین الصوبائی اسمگلرز گرفتار

منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا مزدا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا

بلوچستان پولیس کی کارروائی,10 ہزار گرام چرس برآمد، 2 بین الصوبائی اسمگلرز گرفتار
بلوچستان پولیس کی کارروائی,10 ہزار گرام چرس برآمد، 2 بین الصوبائی اسمگلرز گرفتار

خضدار(یو این اے )باغبانہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ بین الصوبائی منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تقریبا 10 ہزار گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا مزدا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او باغبانہ ابراہیم شیخ اور دیگر پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر باغبانہ کے علاقے میں کارروائی کی۔ اس دوران خیربخش اور عبداللہ نامی دو مبینہ منشیات اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تقریبا 10 ہزار گرام چرس اور منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا مزدا ٹرک برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button