تازہ ترین

اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری سیاسی آواز دبانے کی کوشش ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

اے این پی کے صوبائی صدر کو فوری رہا کیا جائے ایچ ڈی پی کا مطالبہ، عوامی نیشنل پارٹی سے اظہار یکجہتی

اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری سیاسی آواز دبانے کی کوشش ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری سیاسی آواز دبانے کی کوشش ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

کوئٹہ(یو این اے )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی چمن کی سیشن عدالت سے گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جمہوری سیاسی جدوجہد کرنے والے کارکنوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ اصغر خان اچکزئی کو ایسے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جس میں مدعی پہلے ہی حلفیہ بیان کے ذریعے عدالت میں جمع کرا چکا ہے کہ اصغر خان اس مقدمے میں ملوث نہیں ہیں۔بیان کے مطابق اصغر خان اچکزئی صوبے میں جمہوری سیاسی جدوجہد اور عوام کے حق حکمرانی کے لیے آواز بلند کرنے والے سیاسی رہنما ہیں۔ ان کی گرفتاری سے اچھا پیغام نہیں گیا۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ وہ جمہوری سیاسی جدوجہد کرنے والی ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور توقع کرتی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button