بلوچستانتازہ ترین

پاک ایران اور پاک افغان سرحدوں کی بندش سے تجارت متاثرہوئی ہے،عبدالمالک بلوچ

ان حالات سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے

تفتان میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، سابق وزیراعلی
تفتان میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، سابق وزیراعلی

کوئٹہ ( این اے)سابق وزیراعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے زور دیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا جائے۔ انہوں نے ایوان میں پاک ایران اور پاک افغان سرحدوں کی بندش کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے اس کے تجارتی اور عوامی آمدورفت پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سرحدوں کی بندش کے باعث تجارت اور آمدورفت متاثر ہو رہی ہے، جبکہ تفتان بارڈر بند ہونے سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔انہوں نے شاہراہوں پر سامان سے لدی گاڑیوں کو نذر آتش کیے جانے کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان حالات سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے زور دیا کہ سرحدی بندش کے مسئلے اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات پر توجہ دی جائے تاکہ تجارت اور آمدورفت کی بحالی کے لیے مثر اقدامات کیے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button