
کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی کو سرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بھرتیوں کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اگر کسی کے پاس سرکاری ملازمتوں کی فروخت سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں تو وہ پیش کرے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں مصنوعی ذہانت سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کے معاملے میں شفافیت کو یقینی بنانے اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے لیے متعلقہ شواہد سامنے لانا ضروری ہے۔



