
لندن (یو این اے)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں۔ انہوں نے شہدا کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے۔



