بلوچستان
پسنی کے علاقے چکلی سے2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، شناخت نہ ہوسکی
لاشیں گوادر کے عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال منتقل، واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہ آسکیں

گوادر )یو این اے) ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے چکلی سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کی نوعیت اور لاشیں ملنے کے اسباب سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔



