بلوچستانتازہ ترین

سوراب، امن و امان کے پیشِ نظر 9 سے 15 اگست تک روزانہ رات 8 سے صبح 9 بجے تک کرفیو نافذ

شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور ایس او پیز پر عمل کریں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ

سوراب، امن و امان کے پیشِ نظر 9 سے 15 اگست تک روزانہ رات 8 سے صبح 9 بجے تک کرفیو نافذ
سوراب، امن و امان کے پیشِ نظر 9 سے 15 اگست تک روزانہ رات 8 سے صبح 9 بجے تک کرفیو نافذ

سوراب (یو این اے)ضلعی انتظامیہ سوراب نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر علاقے میں 9 اگست سے 15 اگست تک روزانہ رات 8 بجے سے صبح 9 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرفیو کے مقررہ اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں ہونے والے کسی بھی ممکنہ نقصان کے ذمہ دار افراد خود ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button