بلوچستانتازہ ترینپاکستان

پشتونخوا میپ کا صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر اظہار تشویش

پشتونوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کوئٹہ میں تین روزہ جرگہ

محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت میں30اگست سے جرگہ ہوگا، پارٹی بیان
محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت میں30اگست سے جرگہ ہوگا، پارٹی بیان

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر افواہوں اور مبینہ جھوٹی خبروں کے پھیلا سے عوام میں مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ حکومتی اور سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں مثر انداز میں ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ملک بھر میں پشتون تاجروں، مزدوروں، محنت کشوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ پارٹی کے مطابق بعض افراد کو پولیس تھانوں میں بند کرکے بھاری رشوت کے عوض رہائی دی جاتی ہے۔پشتونخوا میپ نے دعوی کیا کہ بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر آمدورفت مشکل ہوگئی ہے، جس کے باعث زمیندار اور تاجر فصلوں اور باغات کی پیداوار مختلف شہروں تک پہنچانے سے بھی گریز کررہے ہیں۔ بیان میں موبائل فون سروس کی ممکنہ بندش کی اطلاعات کو بھی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب قرار دیا گیا ہے۔بیان میں بلوچستان میں بدامنی، مہنگائی اور بے روزگاری پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ صوبے کی شاہراہوں، شہروں اور دیہات میں مسلح غیر سرکاری جتھوں کی مبینہ سرگرمیاں جاری ہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مطابق پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں جرگہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں پشتونوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور اور ان کے حل کے لیے آئینی، سیاسی اور جمہوری جدوجہد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔بیان کے مطابق پشتونخوا میپ ملک بھر میں پشتونوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے خاتمے، پشتونخوا وطن میں امن کے قیام، کاروبار اور روزگار کے تحفظ، معدنی وسائل پر حق ملکیت کے تعین اور قدرتی خزانوں میں عوام کو حصہ دار بنانے کے مطالبات کے لیے آواز بلند کرے گی۔پارٹی نے اعلان کیا کہ ان معاملات پر 30 اور 31 اگست جبکہ یکم ستمبر 2026 کو کوئٹہ میں تین روزہ جرگہ منعقد ہوگا۔ بیان میں جرگے کے لیے دعوت دیے گئے تمام افراد سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ جرگے میں شریک ہوکر عوام دوستی کا ثبوت دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button