
مستونگ یو این اے گزشتہ روز مستونگ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے کورئیر کمپنی کے دو ڈرائیورز بازیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے دونوں ڈرائیورز کا تعلق ہزارہ قوم سے ہے اور وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔ دونوں ڈرائیورز کو گزشتہ روز مستونگ سے اغوا کیا گیا تھا۔دونوں افراد کی بازیابی کے بعد واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اغوا میں ملوث عناصر کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔



