
محکمہ زراعت کے دفتر کے قریب دھماکہ، مین گیٹ کو نشانہ بنایا گیاڈھاڈر یو این اے محکمہ زراعت کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا، جس میں دفتر کے مین گیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور دیگر تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔



