
چاغی: گزشتہ رات دالبندین کے علاقے چہتر سے لاپتہ ہونے والی کارگو بس کے ڈرائیور اور دو کنڈیکٹرز بحفاظت بازیاب ہو کر واپس چہتر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات این-40 چہتر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کارگو بس کو سامان اور عملے سمیت اغوا کر لیا تھا۔ گزشتہ روز کارگو بس کے ڈرائیور استاد برکت اور ان کے دو کنڈیکٹرز کو چھوڑ دیا گیا، جو بحفاظت چہتر پہنچ گئے۔تاہم کارگو بس تاحال سامان سمیت لاپتہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کارگو بس میں 1200 کاٹن آم اور چاول لدے ہوئے تھے، جو کوئٹہ سے تفتان لے جائے جا رہے تھے۔



