
معاونِ خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام بلاخوف و خطر آرام سے سوئیں، صوبائی حکومت اور تمام سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ہر ممکن حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ ادارے پوری طرح متحرک ہیں اور شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔بابر یوسفزئی نے بطور ذمہ دار عوام کو یقین دلایا کہ دشمن کے ہر قسم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



