بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشنز، 12 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

واشک اور مستونگ میں کارروائیاں، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ آپریشنز جاری

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشنز، 12 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشنز، 12 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ )آئی ایس پی آر( کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، جس کے بعد کی گئی بروقت اور مثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 5 اور 6 اگست کو کی جانے والی یہ کارروائیاں ردالفتنہ 3 کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا حصہ تھیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button