
قلات: ضلعی انتظامیہ قلات نے ضلع بھر میں آج شام 4 بجے سے لاک ڈان نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق لاک ڈان کے دوران تمام بازار، مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور گلی کوچوں میں قائم دکانیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع قلات میں 7، 8، 9، 11، 12، 13، 14، 15، 20، 21، 25 اور 26 اگست کو رات 10:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک اہلکار کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام کو بھی اسی کرفیو اوقات کے تناظر میں دیکھا جائے۔اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخوں میں رات 10:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور اپنی و اپنے اہل خانہ کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ کسی بھی نقصان کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔



