بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان کے 6 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 اگست کو، انتظامات مکمل

11جنرل نشستوں پر 39 امیدوار میدان میں، 12 ہزار سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے

بلوچستان کے 6 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 اگست کو، انتظامات مکمل
بلوچستان کے 6 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 اگست کو، انتظامات مکمل

کوئٹہ :صوبہ بلوچستان کے 6 اضلاع میں مختلف میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز اور یونین کونسلز کی 11 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 اگست 2026 کو منعقد ہوں گے، جن کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ان ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 39 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابات ضلع ژوب، لورالائی، سبی، قلات، خضدار اور حب کی مختلف میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشن اور یونین کونسلز میں ہوں گے۔ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے متعلقہ حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 ہزار 357 ہے، جن میں 6 ہزار 485 مرد اور 5 ہزار 872 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔پولنگ کے لیے مجموعی طور پر 17 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 5 مرد، 5 خواتین جبکہ 7 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 5 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 10 کو حساس جبکہ 2 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حلقوں میں 6 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، 6 ریٹرننگ افسران، 6 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور 6 مانیٹرنگ افسران تعینات کیے ہیں۔تعینات افسران انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے تاکہ ووٹرز کو پرامن، محفوظ اور سازگار ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button