
کوئٹہ: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے خصوصی پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ بلوچستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیر اعلی بلوچستان نے 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطابق ہی ممکن ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور کشمیری عوام کی شناخت کو متاثر کرنے کی کوششیں قابلِ تشویش ہیں، جس پر عالمی برادری کو اپنا مثر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعلی نے عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ بلوچستان وفاقی حکومت کے تعاون سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔



