بلوچستانتازہ ترینپاکستان

چمن میں کمین گاہ پر دہشت گردوں کا مبینہ ہینڈ گرینیڈ حملہ، ایک مزدور شہید، چار زخمی

زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک، کوئٹہ منتقل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

چمن میں کمین گاہ پر دہشت گردوں کا مبینہ ہینڈ گرینیڈ حملہ، ایک مزدور شہید، چار زخمی
چمن میں کمین گاہ پر دہشت گردوں کا مبینہ ہینڈ گرینیڈ حملہ، ایک مزدور شہید، چار زخمی

چمن: پرانے چمن کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے کمین گاہ میں سوئے ہوئے مزدوروں پر مبینہ ہینڈ گرینیڈ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور شہید جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمچیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر تین زخمی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔شہید مزدور کی شناخت 28 سالہ نصرالدین ولد غلام فرید، سکنہ کشمور، سندھ کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام متاثرہ مزدور چمن میں ایک زیر تعمیر منصوبے پر کام کر رہے تھے۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button