بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستانکھیل

کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستانی باکسر قدرت اللہ گلاسگو میں غایب ہوگئے

پاکستانی باکسر قدرت اللہ نے واپسی سے گریز کیا، باکسنگ فیڈریشن لاعلم

گلاسگو سے پاکستان ٹیم روانہ، کوئٹہ کے باکسر قدرت اللہ فلائٹ میں سوار نہ ہوئے
گلاسگو سے پاکستان ٹیم روانہ، کوئٹہ کے باکسر قدرت اللہ فلائٹ میں سوار نہ ہوئے

گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے اختتام کے بعد پاکستان باکسنگ ٹیم کے رکن اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر قدرت اللہ مبینہ طور پر گلاسگو میں غائب ہوگئے اور ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے۔ذرائع کے مطابق اتوار کو گیمز کے اختتام کے بعد پاکستان باکسنگ ٹیم گلاسگو سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئی، تاہم قدرت اللہ پاکستان آنے والی پرواز میں سوار نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیم کے ساتھ واپس آنے سے گریز کیا، جبکہ دیگر تمام کھلاڑی اور آفیشلز وطن واپسی کے سفر پر روانہ ہوگئے۔صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل (ر) ناصر تونگ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی باکسر کے غائب ہونے کی اطلاع نہیں، تاہم ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ قدرت اللہ ٹیم کے ساتھ واپس نہیں آئے۔واضح رہے کہ گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد کانسی کا تمغہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے جیتا، جبکہ مرد باکسر کوئی تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔یہ بھی قابل ذکر ہے کہ 2022 میں انگلینڈ میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی پاکستان کے دو باکسر مبینہ طور پر ٹیم سے الگ ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button