بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کوئٹہ میں 14اگست پر سکیورٹی ہائی الرٹ، کرفیو اور موبائل نیٹ ورک کی بندش پر غور

کوئٹہ کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت، پولیس تھرمل گنز سے لیس کردیا

یومِ آزادی پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ میں غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات
یومِ آزادی پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ میں غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات

کوئٹہ: یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں کرفیو نافذ کرنے اور موبائل فون نیٹ ورک عارضی طور پر بند کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو جدید تھرمل گنز سے لیس کر دیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ چیکنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مثر انداز میں نمٹا جا سکے۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یومِ آزادی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button