
کوئٹہ( یو این اے) نواسہ رسولِ اکرم ۖ، جگر گوش حضرت فاطمہ الزہرا، سید الشہدا حضرت امام حسین اور 72 جان نثار شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں چہلم آج بروز منگل 4 اگست کو ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر شہر بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزا، نوحہ خوانی، ماتم داری، زنجیر زنی اور دیگر مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی جبکہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس بھی اپنے مقررہ روایتی راستوں سے برآمد ہوگا علاقوں میں واقع امام بارگاہوں میں صبح سے رات گئے تک مختلف اوقات میں مجالس منعقد ہوں گی۔ ان مجالس سے ممتاز علمائے کرام، ذاکرین اور مقررین خطاب کریں گے، جن میں حضرت امام حسین، اہل بیت اطہار اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں، حق و باطل کی معرکہ آرائی، صبر، استقامت، ایثار، قربانی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی مجالس کے دوران نوحہ خوانی اور ماتم داری کی جائے گی جبکہ عزادار زنجیر زنی سمیت دیگر روایتی رسومات بھی ادا کریں گے۔ ذوالجناح کا مرکزی جلوس مقررہ وقت پر برآمد ہوگا جس میں ہزاروں عزادار شریک ہوں گے۔ جلوس کے روایتی راستوں پر سبیلوں، پانی، شربت اور نذر و نیاز کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ مختلف تنظیموں اور مخیر حضرات کی جانب سے عزاداروں کے لیے لنگر اور نیاز بھی تقسیم کی جائے گی دوسری جانب چہلم کے موقع پر کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بلوچستان پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر پورے شہر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایف سی، بلوچستان پولیس، اے ٹی ایف، بی سی، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری کو امام بارگاہوں، جلوسوں کے راستوں، حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر تعینات کیا گیا ہے پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں جبکہ اسنیپ چیکنگ، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور مشکوک افراد کی سخت تلاشی کا سلسلہ جاری ہیجلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور دستی تلاشی کے ذریعے جامع چیکنگ کی جا رہی ہے آئی جی بلوچستان کی ہدایات کے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں، خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں، گشت میں اضافہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت الرٹ رہیں یو این اے کو ترجمان بلوچستان پولیس نے بتایا کہ تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ یومِ عاشور کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے خواتین کی مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر خواتین پولیس اہلکاروں کی خصوصی نفری بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ خواتین عزاداروں کی سیکیورٹی اور چیکنگ کے عمل کو مثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ، ایمبولینس سروسز اور طبی عملہ بھی مختلف مقامات پر ہائی الرٹ رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی کی جا سکے انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جلوسوں کے راستوں پر ٹریفک ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ چہلم کے تمام مذہبی اجتماعات پرامن، محفوظ اور خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہو سکیں۔



