تازہ ترین

بلوچستان سمیت ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں بار پھر بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گیا

 بلوچستان سمیت ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں بار پھر بڑا اضافہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں بار پھر بڑا اضافہ
بلوچستان سمیت ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں بار پھر بڑا اضافہ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث زیورات کی خریداری عوام کے لیے مزید مہنگی ہوگئی۔ آل بلوچستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی ہے ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ نامے کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 457 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں، سرمایہ کاروں اور شادی بیاہ کی تیاریوں میں مصروف خاندانوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور ڈالر کی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے صرافہ بازاروں پر بھی پڑتا ہے دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 17 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 4 ہزار 60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، عالمی سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اور مختلف معاشی عوامل سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں صرافہ مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ خارج از امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات کی خرید و فروخت کا حجم بھی متاثر ہو رہا ہے اور خریدار ضرورت کے باوجود خریداری مخر کرنے پر مجبور ہیں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، اسی لیے عالمی سطح پر معاشی بے یقینی، مہنگائی اور مالیاتی دبا کے دوران سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ بلوچستان سمیت ملک بھر کے صرافہ بازار اب عالمی مارکیٹ کی آئندہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button