بلوچستانتازہ ترین

سورنج کوئلہ کان سانحہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل34 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

سورنج کان حادثہ: تمام جاں بحق کان کنوں کی لاشیں برآمد، پی ڈی ایم اے کی تصدیق

1600 فٹ گہرائی میں دبے کان کنوں تک رسائی، کئی سو فٹ ملبہ ہٹا کر آپریشن مکمل
1600 فٹ گہرائی میں دبے کان کنوں تک رسائی، کئی سو فٹ ملبہ ہٹا کر آپریشن مکمل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سورنج میں نجی کوئلہ کان میں پیش آنے والے المناک حادثے کے بعد جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تقریبا 45 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مزید 2 کان کنوں کی لاشیں ملبے سے نکال لیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 34 کان کنوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی لاشیں تقریبا 1600 فٹ گہرائی میں ملبے تلے دبی ہوئی تھیں، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کئی سو فٹ ملبہ ہٹا کر متاثرہ کان کنوں تک رسائی حاصل کی اور مسلسل 45 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد تمام لاشیں نکال لیں۔واضح رہے کہ سورنج کی نجی کوئلہ کان میں یہ حادثہ جمعرات کی دوپہر پیش آیا تھا، جس کے فورا بعد پی ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ امدادی کارروائیاں شروع کی تھیں۔ ریسکیو آپریشن کی تکمیل کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button