
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور رواں سال اب تک ملک بھر میں 40 ہزار 348 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان آپریشنز میں بلوچستان میں 31 ہزار سے زائد جبکہ خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 171 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز روزانہ اوسطا 194 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہیں، جو دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا مظہر ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رواں سال اب تک 2 ہزار 84 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں سے کسی قسم کی بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، انہیں یا تو قانون کے مطابق ہتھیار ڈالنا ہوں گے یا پھر سکیورٹی فورسز ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر بلوچستان کے حالات کے بارے میں منفی تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اور ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم



