بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان ہائی کورٹ کا امداد چوک سے ایف سی چیک پوسٹ فوری ختم کرنے کا حکم

عدالت نے آئینی درخواست منظور کر لی، متعلقہ حکام کو بلا تاخیر عملدرآمد کی ہدایت

بلوچستان ہائی کورٹ کا امداد چوک سے ایف سی چیک پوسٹ فوری ختم کرنے کا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ کا امداد چوک سے ایف سی چیک پوسٹ فوری ختم کرنے کا حکم

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے امداد چوک پر قائم فرنٹیئر کور )ایف سی( کی چیک پوسٹ کے خلاف دائر آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو چیک پوسٹ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یہ فیصلہ ایڈووکیٹ سید نذیر آغا کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے بعد سنایا۔ اپنے حکم میں عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عدالتی فیصلے پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔درخواست گزار کے مطابق امداد چوک پر قائم ایف سی چیک پوسٹ شہریوں کی آمدورفت میں مشکلات کا باعث بن رہی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے چیک پوسٹ ختم کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالتی فیصلے کی تفصیلی نقل اور قانونی نکات سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button