بلوچستانتازہ ترین

سورینج کوئلہ کان حادثے پر وزیر داخلہ بلوچستان کا اظہارِ افسوس

واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی ,میر ضیااللہ لانگو

سورینج کوئلہ کان حادثے پر وزیر داخلہ بلوچستان کا اظہارِ افسوس
سورینج کوئلہ کان حادثے پر وزیر داخلہ بلوچستان کا اظہارِ افسوس

کوئٹہ(یو این اے) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے مکمل یکجہتی اظہار اور ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہیں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے اور حکومت اس مشکل گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے شہید ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے حکومت محنت کشوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button