
بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، چیئرمین حاجی بشیر احمد رند، سیکرٹری جنرل قاسم خان کاکڑ اور دیگر رہنماں نے سورینج کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث ہونے والے ہولناک دھماکے میں 34 کان کن مزدوروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں رہنماں نے کہا کہ کان کن انتہائی دشوار اور خطرناک حالات میں اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے کام کرتے ہیں، مگر کوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات کی کمی کے باعث آئے روز قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات کی روک تھام حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ حادثے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، شہدا کے ورثا کو مناسب مالی امداد، مستقل روزگار اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماں نے مزید مطالبہ کیا کہ صوبے کی تمام کوئلہ کانوں میں بین الاقوامی معیار کے حفاظتی اقدامات، گیس مانیٹرنگ سسٹم، حفاظتی آلات اور لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔انہوں نے شہید مزدوروں کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محنت کشوں کے جان و مال کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کی جاتی رہے گی۔



