بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق
بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق

تربت سے تقریبا 30 کلومیٹر دور نواحی علاقے درمکول پیدراک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شاہ بیگ ولد سردار عزیز، امان اللہ ولد شیر محمد اور الطاف حسین ولد مراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فوری طور پر فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button