بلوچستانتازہ ترین

پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار پنجوانی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم

عدالت نے راج کمار جگوانی کی درخواست پر پیکا ایکٹ و دیگر قوانین کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا

عدالت نے راج کمار جگوانی کی درخواست پر پیکا ایکٹ و دیگر قوانین کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا
عدالت نے راج کمار جگوانی کی درخواست پر پیکا ایکٹ و دیگر قوانین کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا

کوئٹہ( یو این اے) ایڈیشنل سیشن جج-II کی عدالت نے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ حکم راج کمار جگوانی کی جانب سے دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد صادر کیا درخواست گزار راج کمار جگوانی نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ سنجے کمار پنجوانی نے ان اور ان کے خاندان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے، جس کے باعث نہ صرف ان کی ذاتی ساکھ بلکہ ان کے خاندان کی عزت اور سماجی وقار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملزم کے بیانات اور اقدامات سے ان کی شہرت متاثر ہوئی، جس پر قانونی کارروائی ناگزیر ہیدرخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکا ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ فوجداری قوانین کے تحت سنجے کمار پنجوانی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور مکمل قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں ایڈیشنل سیشن جج-II نے دونوں جانب کے دلائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ سنجے کمار پنجوانی کے خلاف درخواست میں بیان کیے گئے الزامات کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے عدالتی حکم کے بعد یہ معاملہ اب تفتیشی مرحلے میں داخل ہو گا، جہاں متعلقہ ادارے شواہد اور حقائق کی روشنی میں تحقیقات مکمل کریں گے۔ قانونی ماہرین کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات کی بنیاد پر آئندہ کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔ اس مقدمے میں درخواست گزار راج کمار جگوانی کی جانب سے Lincon Law Associates کے وکلا نے عدالت میں مثر انداز میں مقدمے کی پیروی کی۔ وکلا نے اپنے دلائل میں مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اور ان کے خاندان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان سے ان کی عزت و شہرت کو نقصان پہنچا، جس پر قانونی تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button