بلوچستانتازہ ترین

پیٹرول ڈیزل مہنگا

 کوئٹہ میں تعمیراتی سامان کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

سریاسیمنٹ بجری اور ریت کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
سریاسیمنٹ بجری اور ریت کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

بائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات تعمیراتی شعبے پر بھی واضح طور پر سامنے آنے لگے ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد شہر میں سریا، سیمنٹ، بجری اور ریت سمیت دیگر تعمیراتی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گھروں، دکانوں، کمرشل پلازوں اور سرکاری و نجی ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سریا کی فی کلو قیمت 238 روپے سے بڑھ کر 258 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1480 روپے سے بڑھ کر 1550 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح بجری کی قیمت 180 روپے سے بڑھ کر 205 روپے فی کیوبک فٹ جبکہ ریت کی قیمت 75 روپے سے بڑھ کر 95 روپے فی کیوبک فٹ تک جا پہنچی ہے تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث فیکٹریوں اور کانوں سے تعمیراتی سامان کی ترسیل مزید مہنگی ہو گئی ہے۔ اس اضافی لاگت کا بوجھ براہ راست صارفین پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے تعمیرات کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بلڈرز، کنٹریکٹرز اور ہاسنگ سیکٹر سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافے نے پہلے سے جاری منصوبوں کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کئی افراد نے نئے گھروں کی تعمیر عارضی طور پر روک دی ہے، جبکہ بعض ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بھی سست پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ مہنگائی کی نئی لہر نے اپنے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب مزید مشکل بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی پہنچ سے گھر کی تعمیر کو دور کرتا جا رہا ہے ماہرین کے مطابق اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو نہ صرف تعمیراتی سامان بلکہ اسٹیل، اینٹ، بلاکس، پائپ، ٹائلز، بجلی کے سامان، پینٹ اور دیگر متعلقہ اشیا کی قیمتیں بھی مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے مجموعی طور پر تعمیراتی صنعت اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر مزید دبا کا شکار ہوگا۔تاجروں اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button