غیرقانونی زرنج ڈرائیور کے ساتھ بدسلوکی، ٹریفک اے ایس آئی کومعطل کردیا، عمران شوکت
January 7, 2026
غیرقانونی زرنج ڈرائیور کے ساتھ بدسلوکی، ٹریفک اے ایس آئی کومعطل کردیا، عمران شوکت
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کے ناروا رویے کے بعد زرنج ڈرائیور عبدالنبی نے شدید غصے میں آ کر اپنا زرنج آگ لگا دی۔ ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت خود بجلی روڈ تھانہ پہنچے اور زرنج ڈرائیور سے ملاقات کی، جبکہ ایس ایس پی ٹریفک، ایس پی قائدآباد اور ایس پی ٹریفک نے واقعے کی انکوائری کی۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ٹریفک اے ایس آئی رف نے ڈرائیور عبدالنبی کو تھپڑ مارا اور زرنج کو تھانے میں بند کر کے 1000 روپے نہ دینے پر ہدایت کی۔ اس کے نتیجے میں اے ایس آئی روف کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق عبدالنبی چار سال سے غیر قانونی طور پر زرنج چلا رہا تھا، اور انکوائری میں یہ بھی سامنے آیا کہ 90 فیصد ٹریفک پولیس نے اسے بلا روک ٹوک چھوڑا جبکہ 10 فیصد اہلکار پیسے لے کر جانے دیے۔عبدالنبی نے طیش میں آ کر اپنے زرنج کو آگ لگا دی، جس پر وزیراعلی بلوچستان نے فوری نوٹس لینے کا عندیہ دیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اور ٹریفک کے اہلکاروں کے رویے پر شفاف تحقیقات کا عمل جاری ہے۔