بلوچستان

کوئٹہ،کراچی قومی شاہراہ مسلح ڈاکوں کی واردات، 20 سے زائد مسافر کوچز لوٹ لیے گئے

کوئٹہ،کراچی قومی شاہراہ مسلح ڈاکوں کی واردات، 20 سے زائد مسافر کوچز لوٹ لیے گئے
خضدار (یو این اے ) خضدار کے علاقے زاوہ گزشتہ رات زاوہ کے مقام پر مسلح ڈاکوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بیس سے زائد مسافر کوچز کو روک کر لوٹ لیا، جس کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی جبکہ سیکیورٹی ادارے بروقت کارروائی نہ کر سکے۔شہریوں نے اس موقع پر قومی شاہراہوں پر موثرر اور مستقل سیکیورٹی انتظامات کے لیے مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ زاوہ کے مقام پر اس سے قبل بھی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں اور عوام اس غیر محفوظ صورتحال سے شدید پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button