بلوچستان

چمن بارڈر کی مسلسل بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، ہدایت الرحمن

چمن بارڈر کی مسلسل بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، ہدایت الرحمن
چمن(یو این اے) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن مصطفی آغا جان ڈاکٹر بسم اللہ قاری عطاواللہ مسلم و دیگر نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری قاری امداد اللہ کو رات دو بجے گھر سے گرفتار کرنا چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا ہے جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ معاشرتی اقدار کی اس طرح کی خلاف ورزیاں نہ صرف قابلِ مذمت ہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے خطرناک مثال بن رہی ہیں گزشتہ چار ماہ سے بارڈر کو مکمل بند جبکہ دو برسوں سے پاسپورٹ رجیم پر چمن بارڈر کی مسلسل بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بے روزگاری اور فاقہ کشی عروج پر ہے، حتی کہ کچھ نوجوان روزگار نہ ہونے کے باعث انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں جو حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے روزگار دینا ریاست پاکستان کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر مکمل بند ہے تو پھر چمن سمیت پورے بلوچستان میں شہریوں کو چیک پوسٹوں پر کیوں تنگ کئے جارہے ہیں سندھ اور پنجاب بلوچستان کے وسائل استعمال کررہے ہیں لیکن بلوچستان پنجاب اور سندھ کے وسائل استعمال نہیں کرسکتے خوردنی اشیا چمن سمیت بلوچستان کو پرمٹ پر آرہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارڈر کی بندش سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے اور متاثرین کی داد رسی کی جائے چمن کے عوام کو متبادل روزگار دی جائے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نوجوان جرائم کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button