بلوچستان

سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان کے ٹیسٹنگ پارٹنر کمپنی کے سی ای او طلب کرلیا

سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان کے ٹیسٹنگ پارٹنر کمپنی کے سی ای او طلب کرلیا
کوئٹہ(یو این اے ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں اسکول اساتذہ کی بھرتی سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے یونیورسٹی کی ٹیسٹنگ پارٹنر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ایس پی نامی کمپنی، جو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی ٹیسٹنگ پارٹنر ہے، اس بھرتی عمل میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔ تحقیقات کا مرکزی نکتہ اسکول اساتذہ کی غیر شفاف بھرتیاں ہیں، جہاں میرٹ کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ موقف یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔ انٹی کرپشن حکام کے مطابق تحقیقات مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button