بلوچستان

شہید بھٹو مظلوموں، محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز تھے، صبا کاکڑ

شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان کے عظیم رہنما تھے، صبا کاکڑ
کوئٹہ(یو این اے)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن بلوچستان کی صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری صبا کاکڑ نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان کے عظیم رہنما تھے بلکہ وہ مظلوموں، محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز تھے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، عوام کو شعور اور حقِ حکمرانی کا احساس دلایا اور ملک کو ایٹمی پروگرام کی بنیاد فراہم کر کے ناقابلِ تسخیر بنایا۔ ان کی جدوجہد آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور بالخصوص خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔صبا کاکڑ نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ روٹی، کپڑا اور مکان آج بھی عوامی سیاست کی بنیاد ہے، اور پاکستان پیپلز پارٹی ان کے مشن کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کے یومِ پیدائش پر اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button