بلوچستان

گشکار ڈیم میں 97,000 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی،میر ظہور بلیدی

گشکار ڈیم میں 97,000 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی،میر ظہور بلیدی
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ صوبے کے ترقیاتی وژن کے تحت زیر تعمیر گشکار ڈیم میں 97,000 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی، جو تربت شہر کے لیے مستقبل میں تازہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور اس کے گردونواح کے 10,000 ایکڑ سے زائد رقبے کو سیراب کرے گا یہ ڈیم پورے ضلع کے پانی کے تحفظ، مقامی لوگوں کے روزگار اور خطے کی معاشی و سماجی ترقی کو مستحکم کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button