بلوچستان

کوئٹہ پولیس کا شالکوٹ کے ایس ایچ او خیر محمد کے خلاف گردش کرنے والی خبر اور ویڈیو کو من گھڑت اور گمراہ کن قرار

کوئٹہ پولیس کا شالکوٹ کے ایس ایچ او خیر محمد کے خلاف گردش کرنے والی خبر اور ویڈیو کو من گھڑت اور گمراہ کن قرار
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ پولیس نے شالکوٹ تھانے کے ایس ایچ او خیر محمد کے خلاف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر اور ویڈیو کو من گھڑت، گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق ویڈیو میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کے بھائی کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جبکہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ افراد نے لکی مروت کے ایک شہری کے ساتھ فراڈ کیا اور بعد ازاں اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق ملزمان اپنے فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے جان بوجھ کر پولیس پر جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں، جو ناقابلِ قبول اور قابلِ سزا جرم ہے۔ واقعہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں اور اس ضمن میں مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔کوئٹہ پولیس نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ تھانے یا پولیس ہیلپ لائن سے رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button