بلوچستانتازہ ترینکھیل

تربت میں کیچ اسپورٹس اینڈ فیٹنس فیسٹیول کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب 5 جنوری کوہوگا

تربت میں کیچ اسپورٹس اینڈ فیٹنس فیسٹیول کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب 5 جنوری کوہوگا
تربت(یو این اے )بلوچستان کے شہر تربت میں کیچ اسپورٹس اینڈ فیٹنس فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے فائنل جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت، فیسٹیول سیکرٹری التاز سخی، ڈپٹی سیکرٹری، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر غفار یوسف اور مختلف ایونٹس کے منیجرز شریک ہوئے۔اجلاس میں فیسٹیول کی سیکیورٹی، بجلی، پانی، اسپورٹس سامان اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیسٹیول کمیٹی کی محنت کو سراہا اور کہا کہ تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران، کراچی اور گوادر سے بھی ٹیمیں اس اسپورٹس میلے میں شرکت کریں گی۔ڈی سی کیچ نے کہا کہ یہ فیسٹیول نوجوانوں میں کھیل اور فٹنس کے فروغ کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو مثبت اور صحت مند تفریح فراہم کی جا سکے۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 5 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے کیچ فٹبال اسٹیڈیم تربت میں منعقد ہوگی، جہاں مرد و خواتین کے لیے مختلف اسپورٹس سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی ماحول فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button