بلوچستانتازہ ترین

تربت میں اغوا برائے تاوان مغویان کی بازیابی کے لیے پرامن احتجاجی ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی

تربت میں اغوا برائے تاوان کے مغویان کی بازیابی کے لیے پرامن احتجاجی ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی
تربت(یو این اے ) اغوا برائے تاوان کے مغویان کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں آل پارٹیز کیچ کا اجلاس تربت پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت آل پارٹیز کیچ کے کنوینر نواب خان شمبے زئی نے کی جبکہ نیشنل پارٹی کیچ کے صدر یونس جاوید، مغوی شہنواز رند کے چچا ڈاکٹر فاروق رند، مغوی حسیب بلوچ کے والد سیٹھ حاجی یاسین، انجمن تاجران کے صدر حاجی نثار آدم، نیشنل پارٹی کے نیاز کیازئی، پیپلز پارٹی کے رہنما خلیل تگرانی، پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما وارث دشتی اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی ریلی تربت پریس کلب سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزاری جائے گی۔ شرکا نے کہا کہ یہ احتجاج پرامن ہوگا، اور اس کا مقصد مغویان کی فوری بازیابی، متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی اور امن و امان کی بحالی کے لیے واضح اور اجتماعی پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تاوان ایک سنگین اور انسانیت سوز جرم ہے جو پورے معاشرے کو عدم تحفظ کا شکار بنا رہا ہے، اور بچوں، طلبہ اور محنت کش طبقے کو خاص طور پر شدید خطرات لاحق ہیں۔اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مغویان کی بازیابی کے لیے فوری، شفاف اور مثر کارروائی کریں اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ شرکا نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ریاست کی بنیادی ذمہ داری قرار دیا۔احتجاجی ریلی 5 جنوری کو دن 12 بجے فدا شہید چوک تربت سے نکالی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔شرکا نے کہا کہ خاموشی ظلم کو بڑھاتی ہے، جبکہ اتحاد انصاف کی راہ ہموار کرتا ہے، اس لیے تمام باشعور شہری خوف کے خلاف اور انصاف کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔
تربت میں اغوا برائے تاوان کے مغویان کی بازیابی کے لیے پرامن احتجاجی ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button