افغانستان میں غذائی قلت کے پیش نظر اقوام متحدہ کے 14 امدادی کنٹینرز پاک افغان چمن بارڈر پر پہنچ گئے
January 3, 2026
افغانستان میں غذائی قلت کے پیش نظر اقوام متحدہ کے 14 امدادی کنٹینرز پاک افغان چمن بارڈر پر پہنچ گئے
کوئٹہ(یو این اے )افغانستان میں شدید غذائی قلت کے پیش نظر اقوام متحدہ کی طرف سے بھیجے گئے 14 امدادی کنٹینرز پاک افغان چمن بارڈر پر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع نے: یو این اے: نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ان کنٹینرز میں بسکٹ اور دیگر خوراکی اشیا شامل ہیں، جو افغان حکام کی اجازت کے بعد افغانستان میں پہنچائی جائیں گی۔اقوام متحدہ کے اہلکار افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ دو دن کے اندر کنٹینرز کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت مل جائے گی۔ عالمی ادارے نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ یہ امدادی سامان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان میں پہنچایا جائے۔ پاکستان نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ یہ کنٹینرز پاکستان کی سرحد سے افغانستان داخل ہو سکتے ہیں یہ اقدام نہ صرف افغان عوام کے لیے غذائی قلت سے بچا ومیں مددگار ثابت ہوگا بلکہ پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کا عملی مظاہرہ بھی ہے۔