کوئٹہ,کاسی قلعہ میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 4 افراد زخمی
January 2, 2026
کوئٹہ,کاسی قلعہ میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 4 افراد زخمی
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے علاقے کاسی قلعہ میں ایک گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جھلسنے والے تمام افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔