بلوچستانتازہ ترین

18سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے ،حافظ حمد اللہ

18سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے ،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے منافی ہے اور دینی تعلیمات کے برخلاف ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم نے 73 کے آئین کو دفن کر دیا، دینی مدارس کے تحفظ اور سودی نظام کے خاتمے کے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث معاشرتی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔حافظ حمد اللہ نے گھریلو تشدد کے خلاف نافذ قانون کو بھی قرآن و سنت کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے قومی ائیر لائن کی نجکاری کو ملکی معاشی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی 80 ارب ڈالر کا مقروض ہے، کیا اسے بھی نجی اداروں کے حوالے کیا جائے گا؟انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام اور دینی قوانین کے توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ آئینی اور دینی اصولوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button