ڈیرہ مراد جمالی میں گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ گلوکار وہاب بگٹی متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئے
January 1, 2026
ڈیرہ مراد جمالی میں گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ گلوکار وہاب بگٹی متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئے
نصیر آباد (یو این اے )ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے لانگہ محلہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی عالمی شہرت یافتہ گلوکار وہاب بگٹی متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئے اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وہاب بگٹی نے متاثرہ خاندان کے افراد سے ملاقات کے دوران ان کے دکھ اور تکلیف کو سنا اور فوری طور پر مالی امداد فراہم کی تاکہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے بنیادی مسائل سے نمٹ سکیں۔ اس موقع پر وہاب بگٹی نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔متاثرہ خاندان نے وہاب بگٹی کی آمد، ہمدردی اور مالی مدد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد ایک بڑا سہارا ہے۔ علاقے کے مکینوں نے بھی وہاب بگٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے انسان دوستی کی عمدہ مثال قرار دیا۔