بلوچستان میں 2025 کے دوران دل کے امراض میں نمایاں اضافہ، گزشتہ برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا
December 30, 2025
بلوچستان میں 2025 کے دوران دل کے امراض میں نمایاں اضافہ، گزشتہ برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں گزشتہ تین برسوں کے دوران مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم سال 2025 کے دوران کارڈیک کیسز کی شرح گزشتہ دو سالوں سے بھی تجاوز کر گئی۔کوئٹہ میں قائم شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران عارضہ قلب میں مبتلا 400 سے زائد مریضوں کی سرجری کی گئی۔ ادارے کے مطابق جنوری 2025 سے اب تک تقریبا 80 ہزار مریض علاج کے لیے لائے گئے، جبکہ اس کے علاوہ صوبے کے دیگر سرکاری و نجی اسپتالوں اور بیرونِ صوبہ رجوع کرنے والے مریضوں کی تعداد الگ ہے۔شیخ زید اسپتال کے منتظمین کا کہنا ہے کہ زیرِ علاج مریضوں میں بچوں کی بھی خاصی تعداد شامل ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق دل کے امراض میں اضافے کی اہم وجوہات میں حفظانِ صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنا، غیر متوازن طرزِ زندگی اور احتیاطی تدابیر کی کمی شامل ہیں۔