بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان نیشنل پارٹی سربراہ کا نام،پی این آئی ایل سے ہٹایا گیا، بعد میں دوبارہ شامل کردیا

ہائی کورٹ سماعت سے پہلے نام ہٹایا گیا، بعد میں سی پی اوکی درخواست پر بحال کردیا،سردار اختر مینگل

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 10 دسمبر کو، ہائی کورٹ بلوچستان میں اپنی سماعت سے ایک روز قبل، ان کا نام پرسنل نان انٹری لسٹ پی این آئی ایل سے ہٹا دیا گیا۔سردار اختر مینگل نے مزید بتایا کہ 12 دسمبر کو، کوئٹہ کے مرکزی پولیس افسر سی پی اوکی درخواست پر ان کا نام دوبارہ لسٹ پی این آئی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ انہوں نے اس واقعے پر شفافیت اور قانونی طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button