بلوچستان
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات،2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی
کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 2 ہزار 870 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق 329 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر 2 ہزار 541 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 641 وارڈز میں سے 515 میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، 108 وارڈز میں صرف ایک امیدوار نے کاغذات جمع کرائے، جبکہ 18 وارڈز میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔



