بلوچستان

بلوچستان میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق

لیویز فورس کے سپاہی محمد اسلم قتل، پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

دکی (یو این اے )دکی کالج محلہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ محمد اسلم ولد عقل شاہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول محمد اسلم قوم مرگانی ترین سے تعلق رکھتے تھے اور پیشے کے لحاظ سے لیویز فورس کے سپاہی تھے۔ واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button