
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حیرانی ان لوگوں پر ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ انوارالحق کاکڑ کے نگراں وزیراعظم بننے سے بلوچستان کے مسائل حل ہوں گیا .
ان خیالات کا اظہارسردار اختر مینگل نے(نجی ٹی وی )کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اخترمینگل نے کہا کہ نواز شریف کو خط لکھنے کا مقصد مختلف ایشوز کی طرف توجہ دلانا تھا، اس سے قبل بھی ایک خط قائد ن لیگ کو لکھا گیا تھا اور یہ خط اسی کا تسلسل تھا۔اخترمینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، عمران خان کے دور میں 400 کے قریب لاپتہ افراد واپس آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف مجبورا تحریک عدم اعتماد لائی، ہم نے پہلے روز سے ان کو کہا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 90 دن کا کہہ کر اقتدار میں آنے والے 9 سال بھی گزار دیتے ہیں، کیوں کہ جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے وہ کسی سے مشورہ نہیں کرتے۔



