بلوچستانتازہ ترین

انتخابات میں تاخیر جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ،سرداراخترجان

آج سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد اور لاپتہ افراد کا سلسلہ پنجاب سندھ تک پہنچ گیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ انتخابات میں تاخیر جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہے عوام کو ووٹ کیلئے نکالنا مشکل ہے ،حکمران دوسروں کیلئے گڑھے کھودتے ہیں لیکن اس میں خود گر جاتے ہیں ،سیاسی جماعتوں پر پابندی اورلاپتہ افراد بارے ہماری کسی نے نہیں سنی آج سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد اور لاپتہ افراد کا سلسلہ پنجاب سندھ تک پہنچ گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ عوام جب ووٹ کیلئے نکلتے ہیں تو ان کی کچھ توقعات ہوتی ہیں سرحدی کی راتیں ہوںیا گرمیوں کے گرم دن اور کچھ نہیں لیکن عوام روزگار کے حصول اور مہنگائی کے چھٹکارے کا توقع ضرور لیکر نکلتے ہیں اگر کوئی ان توقعات پر پورا نہیں اترتا توپھر عوام کو گھروں سے نکالنا ان کیلئے مشکل ہوجاتاہے انتخابی نشان ہٹانا کسی کوالیکشن سے باہر رکھنایاکسی سیاسی جماعت کوکالعدم قراردینا قابل افسوس ہے ۔ہم تو روز اول سے رو رہے ہیں نیشنل عوامی پارٹی(نیپ )پر پابندی لگائی گئی ہماری توکسی نے نہیں سنی جب ہم لاپتہ افراد کی بات کررہے تھے تب ہماری کسی نے نہیں سنی آج سیاسی جماعتوں پرپابندی انتخابی نشانات ہٹائے جارہے ہیں ،بلوچستان سے لاپتہ افراد کا جو سلسلہ شروع ہواتھا وہ پنجاب ،سندھ اور خیبرپشتونخوا تک پہنچ گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button